فاتح کھلاڑیوں کو صدر مملکت کی مبارک باد

فاتح کھلاڑیوں کو صدر مملکت کی مبارک باد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے امریکہ میں تیراندازی کے عالمی مقابلوں میں تمغے حاصل کرنےوالے ایرانی کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کی ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹر حسن روحانی نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں لاس وگاس دوہزار سترہ کے تیراندازی کے عالمی مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ایرانی تیرانداز پریسا روحانیان اوردیگر تمغے حاصل کرنےوالے تین دیگر تیراندازوں کو مبارک باد دی-
ایرانی تیراندازوں نے امریکی شہر لاس ویگاس میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ایک گولڈ میڈل ، دو چاندی اور ایک کانسے کا تمغہ حاصل کیا -
ریکری تیراندازی کے مقابلے میں لڑکیوں میں سوگند رحمانی نے چاندی کاتمغہ حاصل کیا جبکہ لڑکوں میں رضا شعبانی نے بھی چاندی کا تمغہ حاصل کیا - تیراندازی کا عالمی کپ امریکہ کے شہر لاس وگاس میں ہورہا ہے جو دس فروری سے شروع ہوا ہے اورپیر کو بھی جاری ہے -

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram