• امام حسین علیہ السلام کی شہادت کا بیان، مقتل ابی مخنف سے

    اس بھری دوپہر میں کافی دیر تک حسین علیہ السلام آستانۂ شہادت پر پڑے رہے کہ اگر دشمنوں میں سے کوئی بھی آپ کو قتل کرنا چاہتا تو قتل کردیتا لیکن ان میں سے ہر ایک اس عظیم گناہ سے کنارہ کشی اختیار کر رہا تھا اور اسے دوسرے پر ڈال رہا تھا ۔ہر گروہ چاہ رہا تھا کہ دوسرا گروہ یہ کام انجام دے کہ اسی اثناء میں شمر چلّایا :وائے ہو تم لوگوں پر! اس مرد کے سلسلے میں کیا انتظارکر رہے ہو، اسے قتل کرڈالو، تمہاری مائیں تمہارے غم میں بیٹھیں! اس جملہ کااثر یہ ہوا کہ چاروں طرف سے دشمن آپ پر حملے کرنے لگے ۔

    مزید ...
  • امام حسین علیہ السلام اور شب عاشور

    اے میری بہن ! میں تمہیں قسم دیتا ہوں کہ میری شہادت کے بعد تم اپنے گریبان چاک نہ کرنا، نہ ہی اپنے چہرے کو پیٹنا اورنہ اس پر خراش لگانا اور نہ ہی واے کہنا اور نہ موت کی خواہش کرنا۔

    مزید ...
  • شب عاشور امام حسین علیہ السلام کا خطبہ

    آگاہ ہوجاؤ! میں یہ سمجھتا ہوں کہ ان دشمنوں کی شر انگیزیوں کی بنیاد پر کل ہماری زندگی کا آخری دن ہے۔ آگاہ ہوجاؤ! کہ میں نے اسی لئے تم لوگوں کے سلسلے میں یہ نظریہ قائم کیا ہے کہ تم سب کے سب ہماری بیعت سے آزاد ہو اورمیری طرف سے تم لوگوں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

    مزید ...
  • واشنگٹن سے ریاض تک طاقت کی جنگ / مکہ اور منی کے واقعات کے اسباب کی ایک تحلیل

    مکہ اور منی کے تلخ واقعات میں ایک بار پھر استکبار اور اس کے چیلے چانٹوں نے اپنا ناپاک اور پلید ہاتھ دکھا دیا ،امریکیوں نے اس حالت میں کہ ان کے وزیر خارجہ کا ایک ہاتھ ہمارے وزیر خارجہ کے ہاتھ میں تھا ،ان کے دوسرے مخفی ہاتھ نے اس ملت کے پیاروں کو مظلومیت کی حالت میں قتل کر دیا

    مزید ...
  • حدیث غدیر پر علمائے اہلسنت کے اعتراضات اور ان کے جوابات

    حدیث غدیر کو بخاری اور مسلم نے اپنی صحیحوں میں نقل نہیں کیا لیکن یہ چیز یعنی ان کا اپنی کتابوں میں نقل نہ کرنا ہر گز حدیث غدیر کی سند کے ضعیف ہونے پر دلالت نہیں کرتا۔ اس لیے کہ بہت ساری روایتیں جو خود بخاری اور مسلم کی نظر میں صحیح ہیں اور ان کی سندوں میں کوئی مشکل نہیں ہے انہوں نے اپنی صحیحوں میں نقل نہیں کیا۔ اسی وجہ سے ان کی کتابوں کے بعد کئی مستدرک لکھی گئیں۔ اگر تمام صحیح روایات صحیح بخاری یا صحیح مسلم میں نقل ہو جاتیں تو صحاح ستہ کی ضرورت نہ تھی۔ حالانکہ آپ جانتے ہیں کہ کوئی عالم اور دانشمند اپنے پاس صحیح بخاری اور صحیح مسلم رکھنے کے بعد دوسری صحاح سے بے نیاز نہیں ہو جاتا۔

    مزید ...
  • اسلام کی سب سے بڑی عید مبارک ہو/ عید غدیر کے دن کے اعمال

    دین اسلام میں بعض ایسے دن ہیں جنھیں ایام اللہ کہا جاتا ہے اور ان دنوں کی عظمت ،شان و شوکت مسلمانوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ اور نمایاں رہتی ہے ان دنوں میں عید فطر ، عید قربان اور عید غدیر کا خاص مقام ہے لیکن تمام اعیاد میں جو مقام عید غدیر کو نصیب ہوا ہے وہ کسی دوسری عید کو نصیب نہیں ہوا اور یہی وجہ ہے کہ عید غدیر کو عید اکبر کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ حضرت امام رضا علیہ السلام فرماتے ہیں: وهو عید اللهالاکبر(1) غدیر ،اللہ تعالی کی سب سے بڑی عید ہے.

    مزید ...
  • آل سعود کی نااہلی سے منیٰ حاجیوں کی قتلگاہ بنا

    عید قربان کے دن ہزاروں حاجی قربانی بن گئے ،وہ لوگ جنہوں نے اپنے دلوں کو صیقل کر لیا تھا اور اللہ کے خانہء امن کی پناہ میں جا رہے تھے تا کہ بڑے شیطان کو کنکریاں مار یں ۔لیکن یہ راستہ درمیان میں ہی ان کی قربانگاہ میں تبدیل ہو گیا اور دنیا سے مونہہ موڑے ہوئے سینکڑوں افراد دنیا سے پرواز کر گئے ۔

    مزید ...
  • اخبار الشرق الاوسط کے بے بنیاد دعوؤں کا جواب

    کیا ایرانی حجاج سانحہ منیٰ کا باعث بنے؟ کیا ایرانی حجاج مخالف سمت حرکت کر رہے تھے؟

    ہرگز یہ خبر درست نہیں ہے۔ جو لوگ حالیہ سالوں حج تمتع میں موجود رہے ہیں وہ بخوبی جانتے ہیں کہ بالکل واپس پلٹنے کا امکان نہیں ہوتا۔ لہذا ممکن نہیں ہے کہ ۳۰۰ ایرانی زائر الٹی سمت حرکت کرنے لگیں۔ علاوہ از ایں، یہ سانحہ عید قربان کی صبح کو رونما ہوا ہے یعنی ابھی کسی نے رمی جمرات کیا ہی نہیں کہ کوئی واپس پلٹے گا۔

    مزید ...
  • بمناسبت یوم شہادت امام پنجم

    علوم آل محمد(ع) کی گھتیاں وا کرنے والے باقر آل محمد(ص)

    امام محمد باقر ؑ نے علم کا منارہ بلند کیا ،اس کیلئے قواعد و ضوابط معین فرمائے ،اس کے اصول محکم کئے ، آپ ؑ اس کے تہذیبی راستے میں اس کے قائد اور معلم و استاد تھے ،آپ ؑ نے علوم کو بہت وسعت دی، ان ہی میں سے علم فضا اور ستاروں کا علم ہے جس سے اس زمانہ میں کو ئی واقف نہیں تھا، امام ؑ کو علم کے موجدین میں شمار کیا جا تا ہے

    مزید ...
  • آل سعود کا حج سے وہابیت کی تبلیغ کا ناجائز فائدہ

    سعودیہ والے حج کے مراسم میں مسلمانوں کو پر امن موقعہ فراہم کرنے کے بجائے سر زمین حجاز پر اس سنہری موقعے سے وہابیت کی تبلیغ کی راہ میں فائدہ اٹھاتے ہیں ۔اور یہ ایسی حالت میں ہو رہا ہے کہ گذشتہ ۳۸ سال کے عرصے میں ۵۶۷۲ حاجی سعودیہ کی ناقص کار کردگی کی قربانی بن چکے ہیں ۔

    مزید ...
  • بسلسلہ شہادت امام نہم

    امام محمد تقی علیہ السلام کا قاتل کون تھا؟

    امام محمدتقی ؑ کو غسل وکفن دیاگیااوریہ تمام امورامام علی نقی علیہ السلام نے انجام دئے نماز جنازہ پڑھائی اس کے بعدآپ کے جنازہ کو بڑی ہی شان وشوکت سے قریش کے مقبرہ تک لایاگیاآپ ؑ کے جنازہ میں جم غفیرنے شرکت کی۔

    مزید ...
  • ڈاکٹر حسین آجرلو:

    انصاراللہ یمن کون ہیں اوران کے کیا مقاصد ہیں؟

    انصاراللہ تحریک شیعہ انقلابی سوچ کا شاخسانہ ہے اور انقلاب اسلامی ایران کے ساتھ مماثلت رکھتی ہے۔ انصاراللہ تحریک دراصل ملک میں موجود سیاسی اور مالی کرپشن اور بیرونی طاقتوں کی تسلط پسندانہ پالیسیوں کے خلاف ایک عوامی انقلاب ہے جسے یمن کے اکثر عوام کی حمایت حاصل ہے۔

    مزید ...
  • ان دیکھی فلم پر سعودی ملاوں کا بے جا اعتراض کس بات کی عکاسی کرتا ہے؟

    حقیقت تو یہ ہے کہ محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نامی فلم رلیز ہوتے ہی مغربی ذرائع کی طرف سے جو اس فلم کی مخالفت ہو رہی ہے اس کے دو محور ہیں ،اور یہ دونوں محور ایرانی سینما کی تاریخ میں جو سب سے بڑا کارنامہ ہوا ہے اس کی مخالفت کے اصلی وجوہات پر پردہ ڈالنے کا بہانہ ہیں ۔

    مزید ...
  • حضرت فضہ۔۔۔۔۔ کنیز نما شہزادی

    یہ دریدہ دہنی کی انتہا ء نہیں تو اور کیا ہے کہ اپنی سفاکیت کو یہ دہشت گرد اسلام کے سر منڈھ دیتے ہیں۔ اور یوں دینِ رحمت کی بدنامی کے لئے مواد فراہم کرتے ہیں جس کا اسلام مخالف پروپگنڈا مشینری خوب استعمال کرتی ہے۔لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ بی بی فضہ کی تاریخی شخصیت کا خوب پرچار ہو۔۔۔

    مزید ...
  • امام صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے

    توحید مُفضّل ہے مفسّر توحید

    پچیس شوال ایک ایسی عظیم المرتبت ہستی سے تعلق رکھتی ہے جس نے تمام علوم کے ماہر ترین اساتید کو دنیا کے حوالے کیا۔ توحید مُفضّل آپ کے شاگرد ابو محمد مُفَضَّل بن عُمَر جُعْفی کوفی کے نام سے معروف ہے جو ایک شیعہ فقیہ، مخلص صحابی اور امام علیہ السلام کے وکیل تھے۔ درج ذیل مضمون اسی توحید مفضل کے بارے میں چند الفاظ پر مشتمل ہے۔

    مزید ...
  • تحقیقی رپورٹ

    ایران میں اہل سنت کی مسجد کو مسمار کرنے کا ماجرا کیا ہے؟

    یہ ماجرا یہاں سے شروع ہوا کہ وہابی ویب سائٹ کلمہ نیوز نے ایک تصویر جو ۱۹۹۱ میں صیہونی ریاست کے ہاتھوں فلسطینیوں کے ایک تجارتی مرکز کو ویران کئے جانے سے مربوط تھی کو شائع کر کے دعویٰ کیا کہ تہران کی میونسپلٹی نے اہل سنت کی ایک مسجد کو مسمار کر دیا ہے۔

    مزید ...
  • ایران کے متعلق بے بنیاد خبریں چھاپنے کا مقصد سعودی عرب کے جرائم سے توجہ ہٹانا ہے

    سعودی عرب کے مظالم اب کسی پر بھی ذرہ برابر پوشیدہ نہیں رہے اور مسلمانوں کا ناحق خون بہانے کے بعد جس میں نہتے عوام، خواتین اور معصوم بچے شامل ہیں؛ کوئی بھی منصف مزاج انسان اسکی حمایت نہیں کر سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب کی نیوز ایجنسیاں اور ان کے تابع دوسرے ذرائع ابلاغ اس قسم کی بیہودہ اور بے بنیاد خبریں شائع کرکے عوام کی توجہ کو سعودی عرب کے جرائم سے موڑنا چاہتے ہیں.

    مزید ...
  • فیسبوکی اور وٹس ایپی فقہاء

    آپ فیسبوک پر چلے جائیں یا واٹس ایپ کے کسی مذہبی شیعہ گروپ میں شامل ہوجائیں، آپ کو معلوم ہوگا کہ دنیا کے مجتہد، عالم، شیخ الحدیث، فقیہ وغیرہ ہماری قوم کے "فیسبوکی فقہاء" کے سامنے پانی بھرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

    مزید ...
  • جنت البقیع کے انہدام کے تاریخی عوامل

    ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جنت البقیع کے مزارات کی تعمیر کی تحریک کو جس میں ابتداً شیعہ سنی سب برابر کے شریک تھے وقت گزرنے کے ساتھ گزشتہ ٧ دہائیوں یعنی ٧٠ سال میں میں ہمارے سنی بھائیوں نے بھلا دیا اور بالآخر یہ صرف اہل تشیع کی ذمہ داری بن کر رہ گیا ہے۔ اور یوں گزشتہ ٧٠ سال سے ہر سال ٨ شوال کو ہم یوم انہدام جنت البقیع منا کر اہلیبت (ع) سے مؤدت کا فریضہ اور اجر رسالت ادا کرتے ہیں۔

    مزید ...
  • ایران کا نیوکلیر معاہدہ ۔۔۔۔ مجرم کے سر منصف کا تاج!

    یہ بات وثوق کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ کم از کم ایران کے موجودہ نظام حکومت میں جوہری ہتھیار بنانے کے منصوبے کو زیر غور لانا بھی کراہت رکھتا ہے کیونکہ اس نظام کے روح رواں یعنی رہبرِ معظم آیة اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای دام ظلہ نے اپنے ایک تاریخی فتوے میں جوہری ہتھیار کی حصولیابی، اسکو ذخیرہ اور استعمال کرنے کو حرام قرار دیا ہے

    مزید ...
  • تمام مسلمین جہان کو عید سعید فطر مبارک ہو/ شوال کا پہلا دن الھی تحفوں کا دن

    شوال کا پہلا دن عید سعید فطر ہے اور یہ دن عالم اسلام کی مشترک عید ہے ۔ مؤمنین رمضان مبارک کے گزرجانے اور اس مہینے میں عبادت وتقوی پرہیز گاری و تہذیب نفس کے ساتھ گزارنے پر خوشی اور اللہ سے ان نعمات کا شکریہ کرنے کیلۓ ایک دوسرے کے ساتھ اچھے روابط قائم کرتے ہوۓ عید کی نماز پڑھتے ہیں ۔

    مزید ...
  • عید فطر قرآن کریم میں

    قرآن کریم کی طرف رجوع کرنے کی صورت میں کچھ آیات ایسی نظر آتی ہیں جو مستقیم یا غیر مستقیم طریقے سے عید فطر اور اس کے آداب کی طرف اشارہ کرتی ہیں وہ آیتیں یہ ہیں: سورہ مبارکہ بقرہ کی ۱۸۵ ویں آیت :سورہ مبارکہ اعلی کی ۱۴ ویں اور ۱۵ ویں آیات۔

    مزید ...
  • یوم القدس کی عالم اسلام میں اہمیت

    یوم قدس کی ریلیاں اس سال ایسی حالت میں منعقد ہوں گی کہ جب مشرق وسطی اور دنیائے اسلام کے حالات بالکل مخصوص نوعیت کے ہیں مصر تیونس اور لیبیا میں بنیادی تبدیلیاں ہوئی ہیں اور علاقے میں بیداریء اسلامی کا سلسلہ پہلے کی طرح جاری ہے ۔

    مزید ...
  • استاد طبسی کے ساتھ ابنا کی گفتگو

    افسوس کہ علی(ع) کو کوئی پہچان نہ سکا

    رسول اسلام کا یہ معروف فقرہ ’’یا علی میرے اور تمہارے علاوہ کسی نے اللہ کو نہیں پہچانا اور تمہارے اور اللہ کے علاوہ کسی نے مجھے نہیں پہچانا اور میرے اور اللہ کے علاوہ کسی نے تمہیں نہیں پہچانا ‘‘ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ علی علیہ السلام کی ذات ناشناختہ اس دنیا سے اٹھ گئی۔

    مزید ...
  • شب قدر کو کیوں مخفی رکھا گیا؟

    شب قدر اللہ کی رحمت کے حصول کا ایک ذریعہ ہے۔ اس شب خداوند عالم اپنی رحمت کو بندوں پر جاری و ساری کر دیتا ہے جیسا کہ بعض دوسرے اوقات بھی اس کی رحمت کے حصول کا ذریعہ ہیں جیسے خود ماہ رمضان، ایام عید یا وہ ایام جن میں اللہ کے خاص بندوں کی ولادتیں ہوئی ہیں اللہ کی رحمت انسانوں کے شامل حال ہوتی ہیں۔

    مزید ...
  • شب قدر ماہ رمضان کا قلب

    گزشتہ انبیا کی امتوں کو اس نعمت عظمیٰ سے محروم رکھنا اور امت محمدیہ(ص) کو اس نعمت سے نوازنا یہ ایک جانب سے اس امت کی شرافت اور برتری پر دالت کرتا ہے اور دوسری جانب سے اس امت کے امتحان کو بھی سخت کر دیتا ہے چونکہ اگر نعمت کی قدر نہ کی جائے اور اس سے صحیح استفادہ نہ کیا جائے تو اس پر حساب و کتاب بھی اتنا سخت ہوتا ہے۔

    مزید ...
  • انیس رمضان کی صبح قیامت کی گھڑی

    19 ماہ رمضان المبارک کو نماز فجر میں سجدہ معبود میں امیرالمومنین حضرت علی (ع) کی پیشانی جس وقت خون میں غلطاں ہوئی اور پیغمبر اسلام (ص)کے وضی و جانشین ، یتیموں اور بےکسوں کے حامی کا سر مبارک شمشیر ظلم سےشگافتہ ہوا تو مشکلکشا ، شیر خدا ، شاہ لافتی کے شاگرد جبرائیل امین نے تڑپ کر آواز دی " ان تَہَدّمَت و اَللہ اَرکان الہُدیٰ" خدا کی قسم ارکان ہدایت منہدم ہوگئے، سن40 ھ ق حضرت علی علیہ السلام مسجد کوفہ میں عبد االرحمن بن ملجم کےقاتلانہ حملہ سے شدید زخمی ہوۓ ۔

    مزید ...
  • انیس رمضان / اللہ کے گھر میں پہلی دہشت گردی

    انیس رمضان نماز فجر کے وقت خوارج و بنی امیہ کی زہر میں ڈوبی تلوار کے زخم کے بعد مسجد کوفہ میں امیر المومنین (ع) نے یہ جملہ ادا کیا۔ فزت و رب الکعبہ (رب کعبہ کی قسم علی (ع) کامیاب ہو گیا)، اور اسکے دو دن بعد اکیس رمضان المبارک کو امیر المومنین (ع) حضرت امام علی ابن ابی طالب علیہ سلام شہید ہو گئے اور یوں علی (ع) کا ظاہری سفر خانہ کعبہ میں ولادت سے شروع ہو کر مسجد کوفہ میں شہادت تک ہر لمحہ اللہ تعالٰی کی خوشنودی و رضا کی خاطر بسر ہو کر رہتی دنیا تک مینارہ نور بن گیا۔

    مزید ...
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram